The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ کی دھوم، نامور شخصیات کی نیک تمنائیں

شارجہ: ٹی 10 لیگ کو دیکھنے کے لیے شوبز ستارے اور کرکٹ  کے پرستار  بے تاب ہیں، بالی ووڈ اداکار سہیل خان اسٹیڈیم میں موجود ہیں جبکہ سشمیتا سین نے بھی اپنی ٹیم بنگال ٹائیگرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی تاریخ ایک نیا باب درج کرنے جارہی ہے جس کے لیے کھلاڑی اور شائقین بے حد پرجوش ہیں،  نوے منٹ کے دورانیے میں دونوں ٹیموں کو 10 ، 10 اوورز  کھیلنے ہوں گے۔

کرکٹ کی تاریخ میں نیا فارمیٹ دیکھنے کے لیے نہ صرف شائقین پرجوش ہیں بلکہ شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات اور دیگر کرکٹر نے بھی لیگ کے انعقاد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سہیل خان اور زرین خان پختونز ٹیم کو سپورٹ کررہے ہیں جبکہ سشمیتا سین نے بنگال ٹائیگرز کی حمایت کرتے ہوئے پہلے میچ میں اُن کے لیے نیک خواہشات کا ظہار کیا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے انعامی شو کے میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ لیگ کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں انہوں نے ایونٹ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

پاکستانی فلمی شخصیات

اے آر وائی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم پرچی کی کاسٹ‌ایونٹ‌کی افتتاحی تقریب دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں‌موجود ہے، اداکار علی رحمان کا کہنا ہے کہ آپ میچز ضرور دیکھیں۔

 نیوز اینکر ارضیٰ خان اور سلمان مرزا بھی ٹی ٹین لیگ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں

ٹی ٹین لیگ کی افتتاحی تقریب میں اے آر وائی کی نئی آنے والی فلم پرچی کے گانے پر اداکارہ حریم فاروق اور علی رحمان اپنے فن کا مظاہرہ دکھائیں گے اس ضمن میں انہوں نے ڈانس کی خصوصی پریکٹس بھی کی۔

علاوہ ازیں کرکٹ کی دنیا کے نامور کھلاڑیوں نے بھی ٹی ٹین لیگ کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

ٹی 10 لیگ کا آفیشل گانا

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں