final ٹی10لیگ فائنل: پنجابی لیجنڈز نے کیرالہ کنگز کو121رنز کا ہدف دے دیا
The news is by your side.

Advertisement

پنجابی لیجنڈزکوشکست: کیرالہ کنگزنے ٹی 10 لیگ کا فائنل جیت لیا

شارجہ :ٹی 10 لیگ کے فائنل میں کیرالہ کنگز نے مورگن کی زبردست نصف سنچری کی بدولت پنجابی لیجنڈز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجابی لیجنڈز نے کیرالہ کنگز کو 121 رنز کا ہدف دیا تھا، جس میں رونچی کے شاندار 70رنز شامل تھے۔

  ٹی 10 لیگ کے فائنل میچ میں کیرالہ کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی 10لیگ کے آخری میچ میں پنجابی لیجنڈز نے 120 رنز بنائے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

ہدف کے تعاقب میں کیرالہ کنگز کےاوپنر والٹن کوئی رن بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے، اس کے بعد  کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، مورگن نے 14 بال پر شاندار نصف سینچری اسکور کی۔ جس میں مورگن کے 6چھکے اور 5 چوکے شامل ہیں۔

میچ کے ساتویں اوور میں مورگن 21بال پر 63 رنز بنا کر حسن علی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے،

چھٹے اوور کے اختتام پر پنجابی لیجنڈز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 76رنز بنالیےتھے۔

شعیب ملک 14 بال پر 26 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے والے رونچی 34 بال پر  70 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

 

ٹی10کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو شائقین کرکٹ نے منہ توڑ جواب دے دیا، ٹی10لیگ کا فائنل شروع ہوا تو اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

ٹی ٹین لیگ کےچاروں دن شارجہ اسٹیڈیم میں ہاؤس فل رہا، ہرمیچ میں شائقین انتہائی پرجوش نظر آئے، شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں