site
stats
پاکستان

جنگ گروپ کی ٹی ٹین لیگ کوغیرقانونی قراردینے کی درخواست خارج

t10 league
عدالت کے تاریخی فیصلے سے انصاف کی جیت ہوئی، سلمان اقبال

لاہور : عدالت نے جیو جنگ گروپ کی جانب سے ٹی ٹین لیگ کو غیر قانونی قراردینے کی درخواست خارج کردی،
صدر ٹی 10 لیگ سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ عدالت کے تاریخی فیصلے سے انصاف کی جیت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے ٹی ٹین لیگ کے خلاف سازش کو ناکام بناتے ہوئے جیو جنگ گروپ کی درخواست خارج کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں ٹی ٹین لیگ کے انعقاد کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست میں جیو جنگ گروپ کا مؤقف تھا کہ لیگ کی نیلامی میں ہمیں شامل نہیں کیا گیا لہٰذا اسے غیرقانونی قراردیا جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اگر رائٹس آپ کو مل جاتے تو لیگ قانونی ہوجاتی، آپ کو نہیں ملے تو لیگ غیر قانونی ہوگئی، ہائیکورٹ کس قانون کے تحت اس معاملے میں مداخلت کرے؟

عدالت کے اس سوال کا جنگ جیو گروپ کے وکیل کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، لاہور ہائی کورٹ نے وکیل کو مشورہ دیا کہ عدالت آنے کےبجائے متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

عدالت کے تاریخی فیصلے سے انصاف کی جیت ہوئی، سلمان اقبال

عدالتی فیصلے کے حوالے سے صدرٹی 10 لیگ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا، اس فیصلے سے انصاف کی جیت ہوئی، دنیا بھرکی کرکٹ کو بالعموم پاکستان کرکٹ کو بالخصوص مبارک ہو۔

سلمان اقبال نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی 10 لیگ کے بدخواہ پاکستان کے بدخواہ ہیں،
کرکٹ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکن ہے، کرکٹ کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

صدرٹی 10 لیگ کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کی سپورٹ پر بےحد مشکور ہیں، کل سے کرکٹ کی نئی تاریخ لکھی جائےگی، پاکستان اور کرکٹ کے مفاد کیلئے سب کو دعوت دیتے ہیں آئیں ہمارے ساتھ چلیں۔

جیوجنگ گروپ نے عدالت میں غلط بیانی کی، نجم سیٹھی

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہورہائی کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، جیوجنگ گروپ کی پٹیشن بہت کمزور تھی، پٹیشن پر عدالت نے ہمیں بلایا تک نہیں اور نہ ہی ہمارا مؤقف لینے کی ضرورت محسوس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ جیوجنگ گروپ نے عدالت میں غلط بیانی کی، اس گروپ کا ٹی 10 لیگ میں حصہ ہی نہیں، یہ لوگ کرکٹ کو روکنا چاہ رہے تھے۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ جیو جنگ گروپ نے ٹی 10 کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جس سے کرکٹ کا نقصان ہوگا، جبکہ اے آروائی نیوزنے کرکٹ کو بھرپورسپورٹ کیا۔

معلوم نہیں جیوجنگ گروپ کے ذہن میں کیاہے، ہماری خواہش ہے کہ اس لیگ کو جیو جنگ گروپ بھی سپورٹ کرے۔

اس حوالے سے پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے کہا کہ پاکستان میں جھوٹی پٹیشن پرسزا کی روایت نہیں ہے جبکہ دوسرے ممالک میں جھوٹی پٹیشن پر درخواست گزار کو سزا دی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top