site
stats
کھیل

ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی کی ہیٹ ٹرک، مراٹھا عربینز کو شکست

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں پختونز کی ٹیم نے شاہد آفریدی کی ہیٹ اور فخر زمان کی 45 رنز کے بدولت مراٹھا عربینز کو شکست دے کر پہلا میچ اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وریندر سہواگ کی مراٹھا عربینز اور پاکستان کے سابق ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کی پختونز مدمقابل تھیں۔

وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر پختونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، شاہد آفریدی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ مراٹھا عربینز کو اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

مراٹھا عربینز کے باؤلر عماد وسیم نے پہلے ہی اوور میں 2 کھلاڑیوں احمد شہزاد اور ڈیوائن اسمتھ کو پویلین کی راہ دکھائی مگر نئے آنے والے بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں کھیل پیش کیا اور مراٹھا کی ٹیم کو جیت کے لیے 122 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں مراٹھا عربینز کی ٹیم کو اچھی اوپننگ ملی مگر پختونز کے باؤلر اور خصوصا آفریدی کی ہیٹ ٹرک نے کھیل کو ابتدائی اوور میں ہی قابو کرلیا تھا۔

میچ سمری

مراٹھا عربینز اننگز

آخری اوور میں مراٹھا کی ٹیم کو جیت کے لیے 41 رنز درکار تھے مگر اوور میں تین چوکوں کی

نویں اوور میں سہیل خان نے ول جون کو کلین بولڈ کر کے مراٹھا الیون کے 7ویں کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

چھٹے اوور میں بھی مراٹھا کی ٹیم کو ایک اور نقصان کا سامنا ہوا، اوور کے اختتام پر ٹیم کا مجموعی اسکور 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 52 تک پہنچا۔

چوتھے اوور میں شاہد آفریدی نے روسو، براؤ اور کپتان وریندر سہواگ کو آؤٹ کر کے ٹی ٹین لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

محمد عرفان کے دوسرے اوور میں کامران اکمل کیپر ثقلین حیدر کے ہاتھوں کیچ ہوکر 5 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے اوور کی آخری بال پر سمنز کلین بولڈ ہوکر پویلین لوٹے اس طرح مراٹھا الیون کے لیے دوسرا اوور اچھا ثابت نہ ہوا۔

مراٹھا عربینز کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اور الیکس ہیلز نے کیا جبکہ عمر گل نے پہلا اوور کیا جس میں ٹیم کا مجموعی اسکور 1 چھکے اور 1 چوکے کی وجہ سے بغیر کسی نقصان کے 13 رنز تک پہنچا۔

پختونز اننگز

پختونز کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں فخرزمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت چار وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ڈاؤسن جلدی میں رن آؤٹ ہوکر 44 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔

پختونز کی جانب سے دو وکٹیں گرنے کے بعد شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور محمد سمیع کے اوور میں لگاتار تین چھکے اور ایک چوکے لگایا کر اسکور 61 تک پہنچایا۔

قبل ازیں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کیرالا کنگز نے بنگال ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر باآسانی فتح حاصل کی۔

اسکواڈ

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top