The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹین نیا فارمیٹ ہے، شائقین محظوظ ہوں گے، سرفراز / سیمی

شارجہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین نیا فارمیٹ ہے اور اس سے شائقین بہت محظوظ ہوں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی اس ایونٹ کو کرکٹ کے لیے اچھا اقدام قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کرکٹ میں نئی جدت اور مختصر اوورز کے ساتھ  ٹی ٹین لیگ جمعرات 14 دسمبر سے تہلکہ مچانے کو  تیار ہے جس کے انتظامات  حتمی مراحل میں داخل ہوگیے۔

ایونٹ میں 6 ٹیمیں مقابلے کے لیے میدان میں اتریں گی، کراچی کنگز کے صدر شاہد خان آفریدی اور فاسٹ باؤلر محمد عامر کے علاوہ عماد وسیم بھی لیگ کا حصہ ہوں گے جبکہ حسن علی بھی اپنی باؤلنگ کا جادو جگاتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹین کے صدر سلمان اقبال کا لیگ کے مخالفین کو کرارا جواب

جمعرات کے روز ایونٹ کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس کے بعد پہلا میچ بنگال ٹائیگرز اور کیرالہ کنگز اور مارتھا اریبینز اور پختونز کے مابین کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بنگال ٹائیگرز کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کا آغاز کردیا، سرفراز کہتےہیں ٹی ٹین نیا فارمیٹ ہے شائقین بہت محظوظ ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 2 بار  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اعزاز  دلوانے والے سابق کپتان ڈیرن سیمی کہتے ہیں ٹی ٹین  پہلی سے آخری گیند تک دلچسپ ہوگی اور لیگ میں فیلڈر کا کردار بہت اہم ہوگا تاہم باؤلر پر زیادہ دباؤ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین لیگ میں اپنی شرائط پر ہی کھلاڑی بھیجے اور ساتھ ہی اینٹی کرپشن یونٹ کے لوگ بھی ایونٹ میں بھیجے جن کے اخراجات انتظامیہ خود اٹھائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹین لیگ نیا فارمیٹ ہے، اس کا پی ایس ایل سے ٹکراؤ نہیں، وسیم اکرم

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اے آر وائی کے سی ای او سلمان اقبال کی کوششوں سے پاکستان سپر لیگ کا برینڈ بن گیا، اس ایونٹ سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیمیں اور اسکواڈ

شیڈول

خیال رہے جوں جوں ٹی 10 لیگ کے آغاز کا دن قریب آرہا ہے یوں یوں میڈیا پر جنگ گروپ کی جانب سے اس لیگ کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور بھونڈے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مذمت کرچکا ہے اور چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک اس انٹرویو میں حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے جنگ گروپ کے بے سروپا الزامات کی قلعی کھول دی ہے.

اسے بھی پڑھیں: ٹی 10 لیگ کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے، شجیع الملک

نجم سیٹھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور کراچی کنگ کے مالک سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کا انعقاد ان کی متحرک شخصیت کے باعث ممکن ہوا ہے ۔ یہ بھی یاد رہے کہ یہی سلمان اقبال پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم کراچی کنگز کے مالک بھی ہیں لہذا وہ کبھی پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں کرسکتے۔

ضرور پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی

یہ بھی یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی ٹی ٹین لیگ کو اہم ایونٹ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں