ٹی 10 لیگ: آفریدی کی ٹیم نے سرفراز الیون کو شکست دے دی t10 league
The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ: آفریدی کی ٹیم نے سرفراز الیون کو شکست دے دی

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے چھٹے میچ میں پختونز کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں چھٹا میچ پختونز اور بنگال ٹائیگرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا جارہا ہے، میچ کے آغاز پر اے پی ایس شہدا کی یاد میں 1 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

بنگال ٹائیگرز نے مقررہ دس اوورز میں ڈیوڈ ملر کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز اسکور بنائے، پختونز کے کپتان آفریدی اور ڈاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈیوڈ ملر نے 26 گیندوں پر 68 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پختونز نے بیٹنگ کا آغاز 46 کے مجموعی اسکور پر ٹیم کو پہلی وکٹ جبکہ 2 رنز اضافے کے بعد ہی دوسری وکٹ کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کپتان شاہد آفریدی 78 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے۔

فخر زمان نے 11 گیندوں پر 4 چھکوں اور 1 چوکے کی مدد سے 31 رنز اسکور کیے جس کی بدولت پختونز کی ٹیم نے فتح حاصل کی۔

میچ سمری

بنگال ٹائیگرز اننگز

شاہد آفریدی پختونز جبکہ سرفراز احمد بنگال ٹائیگرز کی کپتانی کررہے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں