site
stats
کھیل

ٹی ٹین لیگ کا تجربہ اچھا رہا،اس کا مستقبل روشن ہے، شاہد خان آفریدی

afridi

فیصل آباد : قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کا تجربہ کافی اچھا ثابت ہوا، ٹی ٹین لیگ کا مستقبل روشن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں منعقدہ چیرٹی میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیرٹی میچ کرایا گیا، مذکورہ میچ دس دس اوورز پر مشتمل تھا، چیرٹی میچ شاہد آفریدی کی ایس اے ایف گرین نے جیتا، میچ کی خاص بات بابر اعظم کی26 گیندوں پر سنچری تھی۔

شاہد آفریدی کہا کہنا تھا کہ ٹی ٹین فارمیٹ شائقین کیلئے انٹرٹینمنٹ ہے، ٹی ٹین کا تجربہ کافی اچھا رہا، ٹی ٹین کرکٹ وہاں بھی کھیلی جاتی ہے جہاں کرکٹ نہیں ہے۔


مزید پڑھیں: ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی کی ہیٹ ٹرک، مراٹھا عربینز کو شکست


ٹی ٹین کرکٹ چین اورامریکہ میں ہوسکتی ہے تو یہاں کیوں نہیں؟ شاھد آفریدی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کرانے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد فیصل آباد میں بھی انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

loading...

Most Popular

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top