pakhtoons ٹی10لیگ، پختونز نے ٹیم سری لنکا کو27رنز سے شکست دے دی
The news is by your side.

Advertisement

ٹی10لیگ، پختونز نے ٹیم سری لنکا کو27رنز سے شکست دے دی

شارجہ : ٹی10لیگ کے چوتھے میچ میں پختونز نے ٹیم سری لنکا کو 27 رنزسے شکست دے دی، ٹیم سری لنکا سات وکٹ پر چوراسی رنز ہی بناسکی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹین لیگ کے دوسرے روز چار ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا۔ بنگال ٹائیگرز، مراٹھا عریبینز,پنجابی لیجنڈز اور پختون نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔

شارجہ کے میدان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹین لیگ کے چوتھے میچ میں پختونز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ دس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر111رنز بنائے۔

میچ کی خاص بات پختون کے تمیم اقبال کے چون اور احمد شہزاد چوبیس رنز تھے جبکہ فخر زمان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

شاہد آفریدی بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور صرف سات بنا کر آؤٹ ہوگئے، جواب میں ٹیم سری لنکا پختونز کی نپی تلی بولنگ کا جم کر مقابلہ نہ کرسکی اور سات وکٹوں کے نقصان پر صرف84رنز اسکور کرسکی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں