انتظار کی گھڑیاں ختم، ٹی ٹین لیگ کا شاندار آغاز چند گھنٹوں کے بعد t-10 league
The news is by your side.

Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم، ٹی ٹین لیگ کا شاندار آغاز چند گھنٹوں کے بعد

شارجہ : چوکوں اور چھکوں سے سجی آسمانِ کرکٹ کا نیا ستارہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے کو تیار ہے جس کی سج دھج نے جہاں شائقینِ کرکٹ کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑا دی ہے وہیں کچھ  کرکٹ دشمن چہرے بھی نے نقاب کردیئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اپنی طرز کی پہلی لیگ ٹی ٹین لیگ کا رنگا رنگ آغاز ایک شاندار تقریب سے ہونے جا رہا ہے جس کے لیے تمام انتظامات کرلیے گئے ہیں جس کے بعد پہلا میچ کیرالہ ٹائیگر بہ مقابلہ بنگال ٹائیگر اور  دوسرا میچ مراٹھا عربیئن  اور پختون  کے درمیان ہوگا۔

خیال  رہے کہ دس اوورز پر مشتمل کرکٹ میچ کا دورانیہ نوے منٹ ہوگا جس میں ہر بولر زیادہ سے زیادہ دو اوور کرواسکتا ہے جہاں سب سے بڑا امتحان بولرز کا ہی ہونے ہی جا رہا ہے کیوں کہ ہوگی چوکوں اور چھکوں کی برسات اور بلے بازوں کی موجیں۔

تاہم بولرز بھی رنز بچانے کے بجانے وکٹیں اُڑانے کو تیار ہیں جب کہ فیلڈرز نے بھی باؤنڈریز پر کیچ پکڑنے اور پچ کے درمیان بھاگتے بلے بازوں کو رن آؤٹ کرنے کی خصوصی مشق کررکھی ہے جس سے لگتا ہے کہ ٹی ٹین لیگ دنگل دھواں دار اور جوش و ولولے سے بھرپور ہوگا ۔

ٹی ٹین لیگ کا شیڈول اور کون سے ٹیم میں کون سا کھلاڑی ہے 


خیال رہے جوں جوں ٹی 10 لیگ کے آغاز قریب آرہا ہے یوں یوں میڈیا پر جنگ گروپ کی جانب سے اس لیگ کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور بھونڈے الزامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جس کی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی مذمت کرچکا ہے اور چیئرمین ٹی 10 لیگ شجیع الملک اس انٹرویو میں حقائق سے پردہ اُٹھاتے ہوئے جنگ گروپ کے بے سروپا الزامات کی قلعی کھول دی ہے.

اسے بھی پڑھیں: ٹی 10 لیگ کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا سفید جھوٹ ہے، شجیع الملک

نجم سیٹھی نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور کراچی کنگ کے مالک سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کا انعقاد ان کی متحرک شخصیت کے باعث ممکن ہوا ہے ۔ اور سب جانتے ہیں کہ یہی سلمان اقبال پی ایس ایل کی ٹاپ ٹیم کراچی کنگز کے مالک بھی ہیں لہذا وہ کبھی پی ایس ایل کو نقصان پہنچانے والا کوئی کام نہیں کرسکتے۔

ضرور پڑھیں: ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی

یہ بھی یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی، چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی ٹی ٹین لیگ کو اہم ایونٹ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف منفی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا تھا جب کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے ٹی ٹین لیگ کو غیر قانونی قرار دینے کی جنگ گروپ کی درخواست کو مسترد کردیا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں