ٹی 10 لیگ: کیرالا کنگز نے ٹیم سری لنکا کو شکست دے دی t10 league
The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ: کیرالا کنگز نے ٹیم سری لنکا کو شکست دے دی

شارجہ: ٹی 10 لیگ کے چھٹے میچ میں کیرالا کنگز نے ڈرک ورتھ لوئس قانون کے تحت 8 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے ٹیم سری لنکا کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 10 لیگ کے چھٹے میچ میں ٹیم سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو 113 کا ہدف دیا۔

کپتان چندی مل نے ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر 38 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر  ٹیم کے اسکور کی پوزیشن مستحکم کی، ٹیم سری لنکا کا پہلا کھلاڑی 29، دوسرا 85، تیسرا 86 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوا۔

ہدف کے تعاقب میں کیرالا کنگز کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور 12 کے مجموعی اسکور پر پہلا کھلاڑی پویلین روانہ ہوا تاہم والٹن نے جارحانہ بیٹنگ کا کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 47 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

چھٹے اوور کی دوسری بال پر بارش شروع ہوئی جس کے بعد میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا تاہم بعد میں انتظامیہ نے ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت کیرالا کنگز کی فتح کا اعلان کیا۔

میچ سمری

اسکواڈ

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں