ٹی 10 لیگ، سری لنکا کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود مراٹھا عربینز کی فتح t10 league
The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ، سری لنکا کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود مراٹھا عربینز کی فتح

شارجہ: ٹی ٹین لیگ کے چوتھے میچ میں مراٹھا عربینز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹیم سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں مراٹھا عربینز اور ٹیم سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، وریندر سہواگ نے ٹاس جیت کر پہلے چندی مل کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹیم سری لنکا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 4 کے مجموعی اسکور پر پہلا جبکہ 31 پر دوسرا کھلاڑی آؤٹ ہوا تاہم کپتان چندی مل اور جے سوریا نے جارحانہ بیٹنگ کی جس کی وجہ سے ٹیم سری لنکا مخالف ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی۔

کپتان دنیش چندی مل 24 گیندوں پر 1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز اسکور کر کے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ براؤ اور ول جون 2 ، 2 وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے۔

ہدف کے تعاقب میں مراٹھا عربینز نے 4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 55 رنز اسکور کیے جبکہ میچ میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب ٹیم سری لنکا فتح کے بہت قریب تھی۔

آخری 8 بالز پر مراٹھا عربینز کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، عماد وسیم نے 6 مار کر اوور اختتام کیا تاہم آخری اوور میں روسو نے دو بار گیند کو باؤنڈری کے پار پھینک کر ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلوائی۔

مراٹھا عربینز کے باؤر ڈی جے براوو نے 12 رنز دے کر دو جبکہ ول جوین نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ سمری

اسکوار کارڈ

اسکواڈ 

 

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں