کرس گیل کی اننگز رائیگاں، ابوظبی کو ٹائیگرز نے دبوچ لیا

ابوظبی: ٹی 10 لیگ کے اہم میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے ٹیم ابوظبی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹیم ابوظبی بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے دیے جانے والے 131 رنز کے تعاقب میں 120 رنز بناسکی۔
جارح مزاج بیٹر کرس گیل کے 52 رنز بھی ٹیم کو کامیابی نہ دلوا سکے۔
فیمز فالکنر اور بینی نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، واضح رہے کہ ٹیم ابوظبی کو ٹی 10 لیگ میں پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلا ٹائیگرز کے ول جیک نے 17 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی، حضرت اللہ زازئی نے 40 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔
It’s getting tight at the top 😅
The Gladiators move into 2nd as they cruise to a 5️⃣ wicket win 🙌#AbuDhabiCricket #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/1AGpoHPOVh
— T10 League (@T10League) November 26, 2021
دکن گلیڈی ایٹرز نے چنئی بریوز کو شکست دے دی
دوسرے میچ میں دکن گلیڈی ایٹرز نے چنئی بریوز کو 5 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔
چنئی بریوز نے دکن گلیڈی ایٹرز کو 58 رنز کا ہدف دیا، دکن گلیڈی ایٹرز کی شاندار بولنگ کی کی بدولت چنئی کو 57 رنز پر ڈھیر کردیا۔
Team Abu Dhabi were unable to tame the Tigers as they suffer their first defeat of #Season5 👊#AbuDhabiCricket #InAbuDhabi #CricketsFastestFormat pic.twitter.com/dLImGDFsUW
— T10 League (@T10League) November 26, 2021
دکن گلیڈی ایٹرز نے 58 رنز کا ہدف 6 اوورز میں حاصل کرلیا، ہسارنگا ڈی سلوا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔