The news is by your side.

Advertisement

ڈوپلیسی نے ٹی 20 لیگز کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے خطرہ قرار دے دیا

ابوظبی: جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈوپلیسی نے ٹی 20 لیگز کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کا کہنا ہے کہ پہلے صرف دو ٹی 20 لیگز ہوتی تھیں اب تعداد بڑھتی جارہی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خطرہ ہے۔

پی ایس ایل سے متعلق فاف ڈوپلیسی کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ میں ایکشن کے لیے تیار ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی فرنچائز کو وہ انجوائے کررہے ہیں، شین واٹس نے بھی اس فرنچائز کی بہت تعریف کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے مرحلے سے اب تک بہت چیزیں تبدیل ہوئی ہیں، کچھ کھلاڑی جو پہلے تھے وہ اب نہیں اور کچھ جو اب ہیں وہ پہلے نہیں تھے، کنڈیشنز مخٹلف ہیں صورت حال پہلے جیسی نہیں تو سب کے لیے ٹورنامنٹ میں نئی شروعات ہی ہوگی، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس لیگ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا جائے۔

ایک سوال پر جنوبی افریقی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں فاسٹ بولر کے ٹیلنٹ نے انہیں متاثر کیا ہے، ہر ٹیم کے پاس تین چار فاسٹ بولرز ایسے ہیں جو بہت تیز بولنگ کرتے ہیں۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستانی نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی ایک اچھا موقع ہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ٹاپ کھلاڑیوں سے کچھ سیکھ سکیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر ان دنوں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ابوظبی میں موجود ہیں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کیلئے پرعزم ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں