کراچی (7 مئی 2026): کرکٹ میں بعض ریکارڈ حیرت انگیز ہوتے ہیں ایسا ہی ایک نا قابل یقین ریکارڈ حال ہی میں بنایا گیا ہے۔
کرکٹ ایسا کھیل ہے، جس میں روز ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے ہیں۔ تاہم کچھ ریکارڈز ایسے ہوتے ہیں، جو شائقین کے ساتھ کرکٹ ماہرین کو بھی حیران کر دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک ریکارڈ حالیہ ٹی 20 میچ میں بنایا گیا ہے۔
یہ ریکارڈ نوجوان کھلاڑی روماریو شیفرڈ نے کیریبین پریمیئر لیگ 2025 میں گیانا ایمیزون واریئرز کے لیے کھیلتے ہوئے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف بنایا اور ایک لیگل گیند پر 22 رنز بنا کر تاریخ رقم کی۔
شیفرڈ جو میچ میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے، انہوں نے اس میچ میں 34 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی، تاہم کھیل کا سب سے دلچسپ اور ڈرامائی لمحہ میچ کے 15 ویں اوور میں آیا۔
یہ اوور اوشین تھامس نے کرایا، جو ان کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھا۔ اوور کی تیسری گیند پر سارا گیم پلٹ کر رکھ دیا۔
تھامس نے اپنے اوور میں پہلے نو بال کی، پھر وائیڈ بال پھینکی۔ اس کے بعد بولر نے ایک اور نو بال کی، لیکن اس بار شیفرڈ نے کھل کر کھیلنے کا ارادہ کر لیا تھا اور اس بال کو سیدھا چھکا مارا۔
اس نو بال پر فری ہٹ ملی، اس پر بھی شیفرڈ نے چھکا جڑ دیا، تاہم دلچسپ بات یہ رہی کہ یہ بھی نو بال قرار دی گئی۔ یعنی ایک اور فری ہٹ جس پر بیٹر نے پھر چھکا لگا دیا۔ یو ایک لیگل بال پر 22 رنز بن گئے۔
اسکور بورڈ پر نظر ڈالیں تو 1 نو بال + 1 وائیڈ + 7 (نو بال + چھکا) + 7 (نو بال + چھکا) + 6 رنز)۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ بن گیا جس کا ٹوٹنا مشکل لگتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


