تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز: کون ان اور آؤٹ ہوگا؟ فیصلہ آج

لاہور: جنوبی افریقہ کیخلاف قومی ٹی20اسکواڈکا اعلان آج ہوگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی20سیریزکا آغاز11فروری سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر محمد وسیم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرینگے، ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی اسکواڈمیں تین سےچار تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈ ومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے چند کھلاڑیوں کے نام بھی زیر غور ہیں،زاہدمحمود، فخرزمان، صہیب مقصود کی اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے جبکہ اعظم خان اور شرجیل خان کی اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔

بابر اعظم کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کرنے والے شاداب خان بھی اب تک ان فٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا قومی کرکٹرز کو کرونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے آج خصوصی طیارے سے راولپنڈی پہنچیں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 4 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -