The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹوینٹی سیریز، چمچماتی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کروایا، ٹرافی کی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کل سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی 13 اور تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ 14 فروری کو کھیلا جائے گا، بابر اعظم ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوینٹی سیریز میں بھی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

یاد رہے کہ مختصر فارمیٹ میں جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان چودہ میچز ہوئے، جن میں سے آٹھ میں پروٹیز نےمیدان مارا جبکہ چھ پاکستان نےجیتے۔

ہوم کنڈیشنز میں پاکستان کا ریکارڈ بھی شاندار ہے، قومی ٹیم نےپاکستان میں اٹھارہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، جن میں سے سولہ میں فتح گرین شرٹ کے نام رہی جبکہ اسے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شاہینوں نے پاکستان میں کھیلتےہوئےگزشتہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے، دوسری جانب جنوبی افریقہ آخری چار ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں کوئی میچ اپنے نام نہیں کرسکا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں