تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ قومی ٹیم کے 17 کھلاڑی شارٹ لسٹ

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کیلئے17کھلاڑیوں کوشارٹ لسٹ کر لیا۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی ٹیم کے 17 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم حتمی اسکواڈ کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں محمد عامر، وہاب ریاض، فخر زمان، نسیم، بابراعظم کپتان، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتحار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ، محمد حسنین ،محمد رضوان، محمد عامر اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

شعیب ملک اور شاہین آفریدی بھی ٹی 20اسکواڈ میں شامل ہیں۔شعیب ملک انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور جلد ہی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹوینٹی میچز کی سیریز 28 اگست سے شروع ہوگی، اولڈ ٹریفورڈ میں تینوں ٹی ٹوینٹی بغیر تماشائیوں کے کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ انگلش اسکواڈ میں اوئن مورگن (کپتان)، معین علی، جوناتھن بیئرسٹو، ٹام بینٹن، سیم بلنگز، جو ڈینلی، ٹام کرن، لوئیس گریگوری، کرس جارڈن، ثاقب محمود، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، ڈیوڈ ولی اور جیسن روئے شامل ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی 28 اگست، دوسرا 30 اگست اور تیسرا ٹی ٹوینٹی یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے سابق بولنگ کوچ اظہر محمود ٹی ٹوینٹی سیریز کے لیے انگلیںڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوں گے، وہ سیریز کے لیے بولنگ کوچ جون لوئیس کی معاونت کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ان کی تقرری فی الحال پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے ہے۔

یاد رہے کہ 143 ون ڈے اور 21 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اظہر محمود 2016 سے 2019 تک پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -