ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ کے بورڈ صدر امین الاسلام نے بھی پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی درخواست کی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کی حمایت توقعات سے بڑھ کر کی ہے، پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں سے بے حد متاثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش کی برادرانہ دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہے گی، پاکستان سے درخواست کی ہے کہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے۔
امین الاسلام نے کہا کہ درخواست ہے پاکستان بھارت کے خلاف میچ پورے کرکٹ ماحولیاتی نظام کے مفاد میں کھیلے۔
یہ پڑھیں: پاکستان اور بھارت 15 فروری کوشیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گے
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، پاکستانی شائقین کے مشکور ہیں، موجودہ صورت حال میں پی سی بی نے مثالی کھیل کے جذبے، یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیم 15فروری کو شیڈول کے مطابق میچ کھیلیں گی۔
پاکستان نے آئی سی سی سے اپنی شرائط منوالیں، پاکستان نے آئی سی سی میں بنگلادیش کا مقدمہ بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔
پاک بھارت میچ شیڈول کے مطابق ہوگا لیکن پاکستان کی شرائط پر ہو گا۔ آئی سی سی میں پاکستانی موقف کی جیت ہوئی ہے اور بھارت کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


