ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

میتھیو ہیڈن کا وسیم جونیئر کو چیلنج، کون جیتا؟

اشتہار

حیرت انگیز

برسبین: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینے کے لئے قومی ٹیم آسٹریلیا میں موجود ہے، کھلاڑی میگا ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کی خاطر سخت ٹریننگ کے ساتھ ساتھ ذہنی آزمائش کا بھی سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن کہہ رہے ہیں اگر وسیم جونیئر نے گیند اسٹیڈیم کے باہر پھینک دی تو میں اسے 100 ڈالر دوں گا۔

- Advertisement -

میتھو ہیڈن اور وسیم جونئیر کے درمیان مکالمہ جاری تھا کہ اسی دوران نسیم شاہ بھی درمیان میں آگئے اور کہا کہ کوچ 100 ڈالر میرے لیے بھی جس پر میتھیو ہیڈن حامی بھری کہ سو ڈالر تھمارے لیے اور 100 وسیم کے لیے۔

چیلنج پورا کرنے کے لئے محمد وسیم نے گیند پوری طاقت کے ساتھ پھینکی لیکن وہ گیند کو گراؤنڈ سے باہر پھینکنے میں ناکام رہے۔

چیلنج پورا نہ ہونے پر میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ یہ طاقت کی نہیں ذہن کی شرط تھی جبکہ نسیم شاہ ک موقف تھا کہ جب گیند ہوا میں تھی تو یوں لگ رہا تھا جیسے وہ میدان سے باہر جارہی ہے۔

نسیم شاہ نے چیلنج کے حوالے سے بتایا کہ وسیم نے کہا تھا کہ میں تھرو کر کے گراؤنڈ سے گیند باہر پھینکوں گا جبکہ میرا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہی نہیں ہے، اس پر کوچ میتھیو ہیڈنگ نے کہا کہ اگر تم نے ایسا کیا تو میں تمھیں 100 ڈالر دوں گا لیکن وسیم ایسا نہ کر سکے اس لیے اب وہ 100 ڈالر مجھے اور 100 ڈالر کوچ کو دے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں