اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’پاکستان اور آسٹریلیا ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے آغاز سے قبل سابق کرکٹرز کی جانب سے سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئیاں کی جارہی ہیں۔

آسٹریلوی اسپنر نیتھن لائن نے بھی ورلڈ کپ کی فائنل ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کھیلیں گی، ویسٹ انڈیز اور امریکا کی کنڈیشنز کے مطابق پاکستان کی اسپن بولنگ بہترین ہے، اور ان کے پاس بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹرز بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق آسٹریلوی اوپنر میتھیو ہیڈن نے بھی ورلڈ کپ کی فائنل فور ٹیموں کی پیش گوئی کی تھی۔

 میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں ہوسکتی ہیں۔

پاکستانی ٹیم سے متعلق میتھیو ہیڈن نے کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ان کا فاسٹ بولنگ اٹیک شاندار ہے جو گزشتہ ورلڈ کپ میں دستیاب نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ محمد عامر اور حارث رؤف کے ساتھ پاکستان کا پیس اٹیک کافی مضبوط ہے۔

میتھیو ہیڈن نے کہا کہ پاکستان کے پاس بیٹنگ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان موجود ہیں لیکن سب سے اہم چیز ان کی فیلڈںگ ہوتی ہے، پاکستان بھی فائنل فور ٹیموں میں شامل ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں