منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

ویسٹ انڈیز کی امریکا کیخلاف کامیابی نے گروپ 2 میں ہلچل مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز کی امریکا کیخلاف کامیابی نے گروپ 2 میں ہلچل مچادی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کو 9 وکٹوں سے ہرادیا، امریکا کی ٹیم 19.5 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 10.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز کی کامیابی نے انگلینڈ کی سیمی فائنل تک رسائی میں رن ریٹ کی دیوار کھڑی کردی ہے۔

- Advertisement -

گروپ ٹو میں جنوبی افریقہ دو کامیابیوں کے ساتھ ٹاپ پر ہے لیکن ابھی سیمی فائنل میں نہیں پہنچا ہے، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے دو، دو پوائنٹس ہیں۔

سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کا رن ریٹ منفی ایک اعشاریہ تین ہوگیا تھا لیکن امریکا کو ہرا کر میزبان ٹیم نے رن ریٹ ایک اعشاریہ آٹھ کرلیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی ویسٹ انڈیز کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کردے گی۔

انگلینڈ کو امریکا سے ناصرف میچ جیتنا ہوگا بلکہ رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا، برج ٹاؤن میں کل بارش کی پیشگوئی ہے جس کے باعث دفاعی چیمپئن کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ویسٹ انڈیز کی شکست اور انگلینڈ کی آخری میچ میں فتح انہیں سیمی فائنل میں پہنچا دے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں