جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

فن ایلن نے برق رفتار سنچری بنا کر نیوزی لینڈ‌ کو ٹی 20 ورلڈ‌ کپ کے فائنل میں‌ پہنچا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کی ٹیم جنوبی افریقا کو 9 وکٹ سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 170 رنز کا ہدف 12.5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا

فن ایلن نے 33 گیندوں پر ناقابل شکست سنچری اسکور کی جس میں 8 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ٹم سائفرٹ 33 گیندوں پر 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، راچن رویندرا 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

جنوبی افریقا کی جانب سے واحد وکٹ کاگیسو ربادا نے حاصل کی، مارکو ینسن نے 2.5 اوورز میں 53 رنز دیے اور سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے۔

جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 169 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مارکو جینسن کی 55 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور راچن رویندرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر ایڈن مارکرم الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

جنوبی افریقہ نے گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔ اس لیے سیمی فائنل میں اس کا حوصلہ بلند ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے مجموعی ریکارڈ میں بھی جنوبی افریقہ کو برتری حاصل ہے، جو 19 میچوں میں سے 12 بار میدان مار چکی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Proteas Men (@proteasmencsa)

تاہم دونوں ٹیموں کے پاس اعلیٰ معیار کے ٹی 20 کھلاڑی ہیں اور آج ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا اگر تقابلی جائزہ لیں تو اگر جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم ٹورنامنٹ کے سات میچز میں 268 رنز بنا چکے ہیں تو کیوی اوپنر سائفرٹ نے بھی 7 میچز میں 216 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

میگا ایونٹ کے ٹاپ ٹین بولرز میں جنوبی افریقہ کے تین گیند باز این گیڈی (12)، کوربن بوش اور مارکو جانسن (11، 11) شکار کر چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں