اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: گروپ اسٹیج کی "منتخب ٹیم” میں ابھیشیک شرما بارھویں کھلاڑی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (20 فروری 2026): ٹی 20 کے گروپ مرحلے کے اختتام پر "منتخب ٹیم” میں بھارتی کرکٹر ابھیشیک شرما کو بارھواں کھلاڑی رکھا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ آج ختم ہو رہا ہے اور سپر ایٹ مرحلے کا کل سے آغاز ہو رہا ہے۔ پہلے مرحلے میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈ الیون تشکیل دی گئی ہے جس میں ابھیشیک شرما کو بارھویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جو اپنے ساتھیوں کو پانی پلائیں گے۔

یہ ٹیم آئس لینڈ کرکٹ نے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کی ہے، جو رواں ورلڈ کپ نہیں کھیل رہی۔

اس ٹیم میں بھارت کے تین، زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے دو، دو، پاکستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا، امریکا اور اٹلی کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔

آئس لینڈ کرکٹ کی منتخب ٹیم کی قیادت جنوبی افریقہ کے ایڈم مارکرم کو سونپی گئی ہے۔ اب تک ٹورنامنٹ کے ٹاپ بیٹر صاحبزادہ فرحان کےساتھ زمبابوے کے بینیٹ کو اوپنر منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایشان کشن اور رورون چکرورتی (بھارت)، شائی ہوپ اور جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)، بینیٹ اور مذربانی (زمبابوے)، کوشل مینڈس (سری لنکا)، کالوگاما (اٹلی)، وین شکلویک (امریکا) شامل ہیں۔

پہلے مرحلے میں بری طرح ناکام اور مسلسل تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کو بارھویں کھلاڑی کے طور منتخب کیا گیا ہے، جس کا کام ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانی پلانا اور متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں آنا ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھو کو ایئر میلز کے طور پر منتخب کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئس لینڈ کرکٹ ایک نئی ٹیم ہے جو 2008 میں بنی تھی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کی نمائندگی کرتی ہے۔ اگرچہ یہ ابھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) کے رکن نہیں ہیں، لیکن وہ ایسوسی ایٹ ممبر بننے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ان کا ہدف 2026 یا 2027 تک یہ درجہ حاصل کرنا ہے۔

اس ٹیم نے اپنا پہلا غیر سرکاری بین الاقوامی میچ 2018 میں انگلینڈ میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا اور تب سے وہ مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہیں۔

آئس لینڈ کرکٹ اپنی مزاحیہ اور دلچسپ سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی ہے۔ وہ اکثر کرکٹ کی سیاست اور اپنی ٹیم کی "کمزور” حیثیت کا مذاق اڑانے کے لیے طنز و مزاح کا استعمال کرتے ہیں۔

’’ہم اسکاٹ لینڈ نہیں‘‘ پاکستان کی ممکنہ جگہ لینے کی خبروں پر آئس لینڈ کرکٹ کا طنز

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں