بھارت (12 فروری 2026): بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما جن کو گزشتہ روز اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ آئی ہے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج بھارت اور نمیبیا کا میچ ہو رہا ہے جب کہ انڈین اوپنر ابھیشیک شرما کو گزشتہ روز طبیعت خرابی کی بنا پر اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اب بھارتی اوپنر کی صحت کیسی ہے اور کیا وہ آج کا میچ سمیت میگا ایونٹ کھیل پائیں گے، یا نہیں۔ اس حوالے سے اپ ڈیٹ سامنے آئی ہے۔
ابھیشیک شرما کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، تاہم وہ آج نمیبیا کے خلاف میچ کھیل سکیں گے یا نہیں، اس کا حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہی ہوگا۔
بھارتی کھلاڑی تلک ورما نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نئی دہلی پہنچنے پر ابھیشیک کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور ان کے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس ٹھیک آئی ہیں۔
تاہم اوپنر میچ کھیل سکیں گے یا نہیں، یہ فیصلہ میچ سے قبل ان کی طبیعت کا جائزہ لے کر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ابھیشیک شرما کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد معدے کے انفیکشن اور بخار کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
دوسری جانب فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی بیماری سے صحتیاب ہونے کے بعد فٹ قرار دیے گئے ہیں۔ تلک ورما کے مطابق بمراہ نے ٹیم کے ساتھ پریکٹس کی اور ان کی حالت بہتر ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


