جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: افغانستان نے کینیڈا کو شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ 39ویں میچ میں افغانستان نے کینیڈا کو 82 رنز سے شکست دے دی۔

چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 201 رنز کے تعاقب میں کینیڈا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بناسکی۔

ہرش ٹھاکر 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان دلپریت باجوہ نے 13 رنز بنائے، سعد بن ظفر 28 رنز بنا کر راشد خان کا نشانہ بنے۔

یوراج سمرا 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نکولس کریٹون 10 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے اور کینیڈا کو جیت کے لیے 201 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ابراہیم زدران نے 95 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ صدیق اللہ اتل نے 44، رحمان اللہ گرباز نے 30 رنز بنائے۔

کینیڈا کی جانب سے جسکرن سنگھ نے 52 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی میگا ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں