پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش ۔۔۔۔۔۔۔ ؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 فروری 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جاری ہے میگا ایونٹ کے بعد پاکستان ٹیم بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جا رہا ہے۔ یہ میگا ایونٹ بنگلہ دیش کے بغیر کھیلا جا رہا ہے کیونکہ اس کے آغاز سے قبل ہی کرکٹ کی عالمی تنظیم نے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا تھا۔

اب ورلڈ کپ کے بعد پاکستان ٹیم بنگلہ دیش جائے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز بنگلہ دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلی جائے گی اور میچز 12، 14 اور 16 مارچ کو ہوں گے۔

دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز پی ایس ایل کے بعد مئی میں کھیلیں گی۔ پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک چاٹوگرام میں شیڈول ہے۔

’پاکستان ٹیم کو ’’اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم‘‘ بنا دیا گیا ہے‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں