اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلے پاک بھارت گروپ میچ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کل ہونے والا میچ انتہائی اہمیت کا حامل اور سنسنی خیز ہوگا اور پوری قوم کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں۔
وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بہترین پرفارمنس دینے کی صلاحیت ہے، ہماری ٹیم میں اسپن اور فاسٹ بولنگ کا اچھا کمبی نیشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس بلے باز بھی ہیں، پوری قوم کی دعائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ہم سارے بہت پرجوش اور پر امید ہیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا گیم ہو، قومی ٹیم نے گراؤنڈ کے اندر اور باہر خود کو ایسا رکھا کہ قوم کو ان پر فخر ہے۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ کل پاکستان کی فتح کا دن ہو، قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے اندر فتح کے جھنڈے گاڑے، اور شائقین کو بہت اچھا کھیل دیکھنے کو ملے اور قومی ٹیم کو شاندار فتح نصیب ہو۔
کل کے میچ میں کون سپراسٹار اور میچ ونر ہوگا؟ سابق کرکٹر کی اہم پیشگوئی
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


