جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پاکستان کا سُپر اسٹار، بھارت کیخلاف سُپر فلاپ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 فروری 2026): پاکستان کرکٹ کے موجودہ سُپر اسٹار بابر اعظم گزشتہ پانچ سال سے بھارت کے خلاف بیٹنگ میں مسلسل سپر فلاپ ہو رہے ہیں۔

موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں آج بھی سب سے مستند بلے باز کا درجہ رکھنے والے اور کرکٹ کے کئی عالمی اعزاز پانے والے بابر اعظم پاکستان میں سُپر اسٹار کا درجہ رکھتے ہیں مگر جب وہ میدان میں بھارت کے خلاف اترتے ہیں تو سُپر فلاپ ہوتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ سالوں میں بابر اعظم بھارت کے خلاف بیٹنگ میں مکمل ناکام رہے ہیں۔ میچ جتوانا تو دور کی بات، انہوں نے کسی ایک میچ میں بھی وکٹ پر ٹھہرنے کی زحمت نہیں کی۔

اس عرصہ میں انہوں نے روایتی حریف کے خلاف پانچ میچز کھیلے اور اس میں مجموعی طور پر صرف 42 رنز ہی بنا سکے ہیں۔

بابر اعظم نے 2021 میں بھارت کے خلاف اپنے پہلی ٹی 20 میچ میں نصف سنچری بنا کر پاکستان کو فتح دلائی، مگر اس کے بعد ان کا بیٹ بلیو شرٹس کے خلاف خاموش ہو گیا۔

اس کے بعد ایشیا کپ کے ایک میچ میں 10 اور دوسرے میں 14 رنز بنائے۔ 2022 کے ورلڈ کپ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ 2024 کے ورلڈ کپ میں بھی وہ صرف 13 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

اب تو لگتا ہے کہ بھارت کے خلاف رنز نہ کرنا بابر اعظم کی عادت بن گئی ہے، تب ہی رواں ورلڈ کپ میں وہ مشکل وقت میں صرف 4 رنز بنا کر بولڈ ہوئے اور پاکستان کو منجدھار میں چھوڑ کر ایک اور شکست میں اپنا حصہ ڈال گئے۔

بابر اعظم نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ کا کون سا ریکارڈ اپنے نام کر لیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں