ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: بابر اور شاہین کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

کرکٹ ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے خلاف آخری گروپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے، کئی سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جاسکتا ہے۔

پاکستان کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے نمیبیا کے خلاف لازمی فتح درکار ہے۔

نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو آرام دیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی ایک سے دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔

یہ پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو 61 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے، بھارت کے 176 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستانی ٹیم 18 اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ایشان کشن کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں