بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شمولیت کا اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق دبئی میں موجود آئی سی سی حکام، جو بنگلادیش سے باضابطہ وضاحت کے منتظر تھے، کسی بھی وقت اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ایک دن کی مہلت دی تھی پھر بھی بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
یہ پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کی صورت میں بنگلہ دیش کو کتنا نقصان ہوگا؟
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں بنگلادیش کی درخواست ووٹنگ پرمسترد ہوئی تھی۔
بھارت نے حکومت کے دباؤ میں آکر بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالا تھا، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض کو 9 کروڑ سے زائد کی رقم میں خریدا تھا۔
مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکالنے کے بعد بنگلادیش نے سیکیورٹی کو جواز بنا کر بھارت میں ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


