پشاور (11 فروری 2026): پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے لیے مانی جانے والی شرائط بتا دیں۔
آئی سی سی وفد سے مذاکرات کے بعد حکومت نے پاکستان ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شیڈول 15 فروری کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان نے بائیکاٹ کا فیصلہ کن شرائط کے ماننے پر ختم کیا، یہ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے کا مقصد بنگلہ دیش کو عزت دلوانا تھا۔ ہم نے اس میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کے لیے آئی سی سی کے سامنے کوئی شرط نہیں رکھی۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمارے بنگلہ دیش کے لیے پیش کردہ تمام شرائط مانیں، اس کے بعد ہی حکومت نے بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں
دریں اثنا انہوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر میں امن وامان سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس پشاور میں پی ایس ایل کے میچز کرانا چاہتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


