منگل, جون 9, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ، اٹلی کو ہرا کر سپر 8 مرحلے میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 29ویں میچ میں انگلینڈ نے اٹلی کو 24 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے میں رسائی حاصل کرلی۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی جانب سے دیے گئے 203 رنز کے تعاقب میں اٹلی کی ٹیم آخری اوور میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بین مننیتی کی 60 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، گرانٹ اسٹیورٹ نے 45 رنز بنائے، جسٹن موسکا 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ہیری 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انگلینڈ کی جانب سے سیم کرن اور جیمی اوورٹن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل انگلینڈ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے اور اٹلی کو جیت کے لیے 203 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ول جیکز نے 22 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور تین چوکے شامل تھے، ٹام بینٹن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

فل سالٹ 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیم کرن نے 25 رنز بنائے۔

اٹلی کی جانب سے گرانٹ اسٹیورٹ اور کریشن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں