ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار ہیں۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 160 رنز کا ہدف آخری اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے، ول جیکس کو 32 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
ٹام بینٹن 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ول جیکس نے 18 گیندوں پر 32 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، ریحان احمد 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان ہیری بروک 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فل سالٹ 2 اور جوز بٹلر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
View this post on Instagram
نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
View this post on Instagram
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔
گلین فلپس 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، اوپنرز ٹم سائفرٹ اور فن ایلن نے بالترتیب 35 اور 29 رنز بنائے۔
View this post on Instagram
راچن رویندرا 11 رنز بنا کر ریحان احمد کا نشانہ بنے، مارک چیپمین 15 رنز بنا سکے، ڈیرل مچل 3 اور کپتان مچل سینٹنر 9 رنز بناسکے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید، ول جیکس اور ریحان احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
View this post on Instagram
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


