ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی 20 ورلڈ کپ کے 23ویں میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 156 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹام بینٹن نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

جیکب بیتھل 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، سیم کرن 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان ہیری بروک 4، جوز بٹلر 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میکولین، مائیکل لیسک اور اولیور نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19.4 اوورز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا تھا۔

برینگٹن کی 49 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، مائیکل جونز 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جوفرا آرچر اور لیام ڈوسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں