کولمبو: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کرنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں اس میں ہر اننگز یادگار ہوتی ہے۔ یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔
رپورٹس کے مطابق فہیم اشرف کا کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اس اننگز کا اندازہ نہیں تھا، رنز نہیں بن رہے تھے، لیکن دباؤ نہیں تھا، یہ میری ہی نہیں، پاکستان کی بھی ایک یادگار اننگز ہے۔
قومی کرکٹر نے کہا کہ ٹیم کے لیے اور پاکستان کے لیے جب بھی اچھا ہو تو ہمیشہ یاد رہتا ہے، بولنگ نہیں ملی تو اس سے فرق نہیں پڑتا، جب بھی موقع ملے آپ نے اچھا کرنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے پُرسکون چیز یہی ہے کہ ہم جیت گئے ہیں، کرکٹ میں سب پرفارم نہیں کرتے، جو آج نہیں کر سکے وہ آئندہ پرفارم کریں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ وکٹیں گرنے سے ایسی صورتِ حال پیدا ہوگئی تھی، ہمیں پارٹنر شپ چاہیے تھی، پارٹنر شپ لگ جاتی تو ایسی صورتِ حال کی نوبت ہی نہیں آتی، پچ پر شروع میں اسپن ہو رہی تھی، وقت گزرنے کے ساتھ پچ فاسٹ بولر کے لیے مثبت ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، فہیم اشرف کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈ کو شکست
فہیم اشرف کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ایونٹ میں یہ میری بہترین اننگز ہے، فینز سے کہوں گا کہ سپورٹ کریں، دعا کریں، ہمیں پاکستان کے لیے خوشیاں لانی ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


