سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ میں اگر ہیڈ کوچ ہوتا تو فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں ضرور شامل کرتا۔
اسپورٹس ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم جب نمبر تین پر بیٹنگ کررہے تھے اس وقت اسٹرائیک ریٹ کی ڈیمانڈ کرنی چاہیے تھی۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ بابر اعظم کے اسٹرائیک کی ریٹ بات نہ کریں پھر سب کھلاڑیوں کے بھی اسٹرائیک ریٹ کو دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو 170 کا ہدف چاہیے تو اسٹرائیک ریٹ چیک کریں کتنا چاہیے پھر ٹیم کے کھلاڑیوں کا اسٹرائیک ریٹ چیک کریں اور سب کو اپنی اپنی ذمہ داری دے دیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تمام خبریں
ثقلین مشتاق نے کہا کہ ایک میچ کے بعد ٹیم میں تبدیلی کردینا کا مطلب یہ ہے کہ ہیڈ کوچ کوئی تیاری کرکے نہیں آئے ہیں، آپ نے فائنل تک دس سے گیارہ میچ کھیلنے ہوں گے، جب ٹورنامنٹ شروع ہوتا ہے تو آپ کے گیارہ کھلاڑی تیار ہوتے ہیں اور ان کا کردار بھی بتا دیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں ہیڈ کوچ تھا تو چھ ماہ پہلے ہی آواز لگانی شروع کردی تھی کہ گیارہ کھلاڑی ابھی سے تیار کرنے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر اسی طرح نمبر تبدیل ہوتے رہیں گے تو آپ صرف تجربے کررہے ہیں جو پہلے کرنے چاہیے تھے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


