پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

’’ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 فروری 2026): سابق ٹیسٹ کرکٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت فائنل میں ٹکرائیں گے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں جاری ہے۔ پہلے مرحلے کے بعد کل سے سپر ایٹ کا سنسنی خیز مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔ یہ مرحلہ تعین کرے گا کہ ٹرافی کی جانب کس کی پیش قدمی جاری رہتی ہے۔

ورلڈ کپ کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے خصوصی شو ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں میزبان شعیب ملک نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سے سوال کیا کہ وہ سپر ایٹ کے دونوں گروپس میں سے کن چار ٹیموں اگلے مرحلے سیمی فائنل میں جاتا دیکھ رہے ہیں۔

باسط علی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے میچ کے رزلٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم فائنل میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی ہوگا۔

ان کے اس جواب پر شرکا قہقہہ بار ہو گئے اور میزبان نے اپنا یہی سوال ایک اور منفرد انداز میں پوچھا کہ چلیں آپ مزید دو ٹیموں کے نام بتا دیں جو سیمی فائنل میں جائیں گی۔

باسط علی نے کہا کہ وہ گروپ اے سے پاکستان اور نیوزی لینڈ جب کہ گروپ بی سے بھارت اور ویسٹ انڈیز کو اگلے مرحلے میں جاتا دیکھ رہا ہوں۔

ورلڈ کپ سپر ایٹ: کون سی ٹیم کب کس کے مد مقابل؟ مکمل شیڈول

کامران اکمل نے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے نام پاکستان، نیوزی لینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ بتائے۔

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں