بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

’ورلڈ کپ کیلیے ٹیم منتخب کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (3 مارچ 2026) سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منتخب کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز کڑی تنقید کرتے ہوئے سخت محاسبے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے بھی ٹیم منتخب کرنے والوں کو عوام کے سامنے لا کر انہیں نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عبدالرؤف نے اپنے رائے کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا ایپ ایکس کا سہارا لیتے ہوئے ایک ٹویٹ کی ہے، جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو جرمانہ کرنے کا کیا فائدہ ہے یہ تو سلیکشن کے قابل ہی نہیں تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر لکھتے ہیں کہ جن عقل سے عاری بھوسہ بھرے ہوئے دماغوں نے انکو سلیکٹ کیا انکو قوم کے سامنے لا کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے۔

انہوں نے اسکواڈ کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا کہ عثمان خان کی پچھلے تین آئی سی سی ایونٹس میں 10 کی ایوریج نہیں تھی اور سلیکشن ہوئی۔ شاداب خان ایک سال سے زائد عرصہ سے ان فٹ تھا۔ پہلے جولائی میں بغیر کھیلے سینٹرل کنٹریکٹ سے نوازا اور پھر بغیر پرفارمنس ورلڈ کپ میں سلیکشن۔

عبدالرؤف نے لکھا کہ محمد نواز دس سال سے پچھلے تمام آئی سی سی ایونٹس میں انتہائی ناقص پرفارمنس سے پاکستان کی شکست کا باعث ہے پھر کس نے سلیکشن کی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی کی نہ فٹنس اور نہ فارم پھر بھی سلیکشن۔ بابر اعظم مکمل آوٹ آف فارم پھر بھی سلیکشن۔ صائم ایوب پچھلے پندرہ میچز میں ناقص ترین پرفارمنس پھر بھی سلیکشن۔

 

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کون ہیں یہ سلیکٹرز اور ان کو کون بچا رہا ہے؟ کون ہے اس کرکٹ بورڈ کا نام نہاد تھنک ٹینک؟

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی: قومی کھلاڑیوں پر 50، 50 لاکھ جرمانہ عائد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں