جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا، سابق انگلش کپتان

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ (5 فروری 2026): سابق انگلش کپتان بھی آئی سی سی کے دہرے معیار پر بول پڑے اور کہا کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا۔

آئی سی سی پر بھارتی بورڈ کے تسلط پر دنیا بھر میں آہستہ آہستہ آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ اب انگلینڈ ٹیم کے دو سابق کپتان ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن بھی آئی سی سی کے دہرے معیار پر بول پڑے ہیں۔

انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور آئی سی سی تنازع پر کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی تعریف کرتا ہوں کہ وہ اپنے پلیئر کے لیے کھڑا ہوا اور پاکستان نے بھی بنگلہ دیش کا ساتھ دے کر اچھا کام کیا۔ کسی کو تو کھڑا ہو کر یہ ضرور کہنا ہوگا کہ سیاست بہت ہو گئی۔

ناصر حسین نے کہا کہ مستفیض الرحمان کو سیاسی دباؤ کی وجہ سے آئی پی ایل سے باہر کیا گیا۔ کرکٹ میں سیاست آ گئی ہے۔ کبھی بھارتی کھلاڑی ہاتھ نہیں ملاتے اور کبھی ٹرافی نہیں لیتے۔ فرنچائز کرکٹ سے بھی سیاست کی جا رہی ہے۔ بھارتی فرنچائز اونرز پاکستانی کھلاڑیوں کو نہیں لیتے، تو کیا وہ اب بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو بھی نہیں لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی بتائے بنگلہ دیش کی جگہ اگر بھارت وینیو تبدیلی کا مطالبہ کرتا تو وہ کیا کرتا؟ کیا آئی سی سی بھارت کو بھی ایونٹ سے باہر کر دیتا۔

ناصر حسین نے کہا کہ آئی سی سی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کو بھی بھارت کی طرح برابری سے ڈیل کرنا ہو گا۔ آپ کیا سمجھتے ہیں کہ آپ پاکستان اور بنگلہ دیش کو دبائیں گے، تو ان کی کرکٹ نیچے جائے گی۔ پاکستان تو اتنی پابندیوں کے باوجود بھی اتنا اچھا پرفارم کرتا ہے۔ آپ کے ایسے اقدامات سےئ کرکٹ کو نقصان ہوگا اور وہ تباہ ہو جائے گی۔

انگلینڈ ٹیم کے ایک اور سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے بھی آئی سی سی کے دہرے معیار پر کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان جانے سے انکار کیا، تو آئی سی سی نے بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر رکھ دیے۔ اس سے قبل کسی ٹیم کو ایسی سہولت نہیں ملی۔

ٹی20 ورلڈ کپ : پاکستان کے انکار پر آئی سی سی کی نیندیں حرام، منانے کی کوششیں شروع

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں