اشتہار

جنوبی افریقہ سے شرمناک شکست: ’’بھارت کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (23 فروری 2026): ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقہ سے بھارت کی شرمناک شکست پر سابق قومی کرکٹرز نے انڈین ٹیم کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔

ورلڈ کپ 2024 کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نا قابل شکست رہنے والی ٹیم انڈیا کے رواں ورلڈ کپ کے سپر ایٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ سے بڑی شکست کے بعد اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا سفر مشکل ہو گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے ورلڈ کپ اسپیشل پروگرام ’’ہر لمحہ پرجوش‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھارت کی سب سے بڑی غلطی تو اکشر پٹیل کو نہ کھلانا تھا۔

باسط علی نے کہا کہ دیکھا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم منیجمنٹ واشنگٹن سندر پر بہت زیادہ اعتماد کر رہی ہے، لیکن ایسوسی ایٹ ممبران اور ٹاپ ٹیم کے خلاف کھیلنے میں بہت فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل کے میچ میں انڈیا مکمل فلاپ ہوا جب کہ جنوبی افریقہ نے پورے پلان کے ساتھ میچ کھیلا۔ پروٹیز کپتان مارکرم نے گیمبل کیا، پہلا اوور کرا کے سائیڈ میں ہو گیا۔ اگر ہم ابتدائی پانچ اوورز دیکھیں تو سب نے ایک ایک اوور کرایا۔

باسط علی نے یہ بھی کہا کہ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد بھی تلک ورما نے جو شاٹ مارا وہ غیر ذمہ دارانہ تھا۔ بھارتی بیٹنگ نے ٹورنامنٹ میں پہلی بار ہدف کا تعاقب کیا اور پوری بیٹنگ لائن ایکسپوز ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ان کی رن مشین (ایشان کشن) جلد آؤٹ ہو گیا تو کسی نے لمبی پارٹنر شپ بنانے کا نہیں سوچا اور شاٹ کھیل کھیل کر آؤٹ ہوتے رہے۔

باسط علی نے ایک اور بڑی غلطی کی جانب نشاندہی کی کہ رنکو سنگھ جو ان کا بلے باز ہے، اس کو آٹھویں نمبر پر بھیجا اور سندر کو پانچویں نمبر پر جس کا کوئی فائدہ سمجھ نہیں آیا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں