منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

’بھارت کو عثمان طارق کا خوف ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (12 فروری 2026): سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم پر پاکستانی اسپنر عثمان طارق کا خوف طاری ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کو ایونٹ کا سب سے ہائی وولٹیج میچ کھیلا جا رہا ہے۔ تاہم میچ سے قبل ہی بھارت میں پاکستانی اسپنر عثمان طارق کے ایکشن کے حوالے سے خبریں دے کر متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسی حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں عثمان طارق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا کہ ابھی میچ ہوا نہیں کہ عثمان طارق کو لے کر اتنا شور مچا دیا ہے۔ انہیں میچ سے پہلے ہی عثمان طارق کا خوف ہے۔

پروگرام کے میزبان شعیب ملک نے کہا کہ جب امپائر نے کہہ دیا کہ عثمان طارق کا ایکشن درست ہے، تو بات ہی ختم۔ یہ شور اس لیے ہے کہ وہ بیٹرز عثمان طارق کو کھیل نہیں پا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی ایسی صورتحال ہوتی ہے کہ کسی بولر کو کھیل نہیں پاتے تو اس کی غلطیاں نکالنے کی کوششیں شروع کر دی جاتی ہیں۔

شعیب ملک نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے قانون کے مطابق اگر بولر کا ہاتھ بولنگ کراتے ہوئے 15 ڈگری کے اندر ہے تو چاہے وہ رکے یا کچھ بھی کرے، وہ ایکشن قانونی ہے۔

اس موقع پر نجیب الحسنین نے بھارتی اسپنر روی کا عثمان طارق کے حق میں کیا گیا ٹویٹ بھی پڑھ کر سنایا جس میں وہ بھارتی تجزیہ کاروں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ جب ایک بیٹر کو امپائر یا بولر کو آگاہ کیے بغیر سوئچ ہٹ یا ریورس شاٹ کھیلنے کی آزادی حاصل ہے، تو پابندیاں صرف بولر پر کیوں عائد کی جاتی ہیں؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں