منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بن گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت (11 فروری 2026): نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے یو اے ای کے خلاف صرف میچ ہی نہیں جیتا بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بھی بنا لی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 174 رنز کا ہدف دیا تھا، جو کیویز اوپنرز نے حاصل کر کے ٹیم کو دس وکٹوں سے فتح دلائی۔

ٹم سیفرٹ نے 89 اور فن ایلن نے 84 رنز کی دھواں دھار اور ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ اس میچ میں فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 100 چھکے مکمل کرنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

کیویز اوپنرز کی 175 رنز کی شراکت T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں میں کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی شراکت ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ نے یو اے ای کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں