کینڈی (23 فروری 2026): پاکستان ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کا مشن مکمل کرنے کے لیے کینڈی پہنچ گئی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کا مشن جاری ہے اور اس کے لیے ٹیم کینڈی پہنچ چکی ہے، جہاں وہ اپنے اگلے دونوں میچز انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
گرین شرٹس اپنا دوسرا اور اہم میچ کل پالے کیلے میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوا جب کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو شکست دی۔ گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کے باعث اس کا مورال بلند ہے۔
تاہم قومی کھلاڑیوں نے بھی انگلینڈ کے خلاف فتح کی ٹھان لی ہے اور انہوں نے تین گھنٹے تک پالی کیلے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کر کے خامیوں کو دور کیا۔
پاکستان ٹیم یہ جانتی ہے کہ اگر اس نے سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو انگلینڈ کے خلاف میچ ہر حال میں جیتنا ہے۔
اس مہم کو سر کرنے کے لیے ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ میں کچھ تبدیلیوں کے امکانات ہیں۔
پاکستان سپر ایٹ مرحلے کا اپنا تیسرا اور آخری میچ 28 فروری کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔
جنوبی افریقہ سے شرمناک شکست: ’’بھارت کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی؟‘‘
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


