بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

بنگلہ دیش اور آئی سی سی کے درمیان مستفیض الرحمان سے متعلق کیا معاہدہ طے پایا؟

اشتہار

حیرت انگیز

(11 فروری 2026): آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان کامیاب مذاکرات میں بنگلہ دیش سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے متعلق معاہدہ طے پایا ہے۔

آئی سی سی سے کامیاب مذاکرات کے بعد حکومت پاکستان نے پاک بھارت ٹاکرے کے لیے گرین شرٹس کو میچ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

تاہم بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان اس تمام تنازع کی وجہ بننے والے بنگلہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمان سے متعلق بھی معاہدہ طے پایا ہے۔

گوکہ مذاکرات کے بعد آئی سی سی کے جاری باضابطہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ میں اس کے موقف پر جرمانہ نہیں کیا جائے گا جب کہ اس کو 2028 سے 2031 کے درمیان کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کی میزبانی دی جائے گی۔

تاہم بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ان مذاکرات میں بی سی سی آئی کے صدر امین الاسلام نے آئی سی سی کی مذاکراتی کمیٹی سے مستفیض الرحمان کی پی ایس ایل میں شمولیت کے حوالے سے بھی بات کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ تاہم معاہدے کو فی الحال افشا نہیں کیا جائے گا بلکہ ورلڈ کپ کے بعد اس سے پردہ اٹھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہندو انتہا پسندوں کے دباؤ اور بھارتی حکومت کی ہدایت پر بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستیفض الرحمان کو آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر نے نکال دیا تھا۔ جب کہ اس دوران بنگلہ دیش کے خلاف بھارت میں مظاہرے بھی ہوئے۔

بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات پر اپنی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست کی تھی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

تاہم آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے خدشات دور کرنے کے بجائے اس کو میگا ایونٹ سے باہر کر کے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کر لیا۔ جس پر پاکستان نے بنگلہ دیش کی حمایت میں پاک بھارت ٹاکرے کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنر شپ بن گئی!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں