جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں پر ڈالروں کی برسات

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی (9 مارچ 2026): آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارت اور رنر اپ نیوزی لینڈ سمیت شریک تمام ٹیموں پر ڈالروں کی برسات کر دی گئی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 بھارت کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئن بھارت اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے ساتھ میگا ایونٹ میں شریک تمام (20) ٹیموں پر اپنے خزانوں کے منہ کھول دیے۔

اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے اور پہلی بار مسلسل دو بار ٹرافی اٹھانے کے ساتھ تین بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بنانے والی بھارتی ٹیم ٹرافی کے ساتھ 65 کروڑ روپے کی حقدار بنی۔

رنر اپ نیوزی لینڈ کے حصے میں ساڑھے 32 کروڑ روپے سے زائد آئے۔ سیمی فائنل ہارنے والی انگلینڈ اور جنوبی افریقی ٹیموں کو 18، 18 کروڑ روپے سے زائد رقم ملے گی۔

پاکستان سمیت سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والی تمام ٹیموں کو ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کا انعام اس کے ساتھ ہی ہر کامیابی پر 86 لاکھ روپے کا اضافی بونس بھی ملے گا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں شرکت پر تمام ٹیموں کو تین تین کروڑ روپے سے زائد رقم بھی دی جائے گی۔

بھارت نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت لیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں