جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

بھارت ایک ورلڈ کپ میں چھکوں کی سنچری کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی!

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد (9 مارچ 2026): بھارتی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے کسی بھی ایک ایڈیشن میں 100 چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

بھارت کی ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر کے مسلسل دوسری بار چیمپئن ہی نہیں بنی بلکہ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں 100 چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں جب سنجو سیسمن نے 14 ویں اوور میں رچن رویندرا کو لگاتار تین چھکے مارے تو اس کے ساتھ وہ ورلڈ کپ 2026 میں بھارتی ٹیم کے لگائے گئے چھکوں کی سنچری ہو گئی۔

بھارتی ٹیم نے ختم ہونے والے میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 102 چھکے لگائے۔

سنجو سمسن نے سیمی فائنل کی طرح فائنل میچ میں بھی دھواں دھار اننگ کھیلی اور 46 گیندوں پر 89 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک تمام ٹیموں پر ڈالروں کی برسات

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں