ٹی 20 ورلڈ کپ کے 18ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 210 رنز کے تعاقب میں نمیبیا کی ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
لورین اسٹین کیمپ 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جین فرائیلنک 22 رنز بنا کر ارشدیپ سنگھ کا نشانہ بنے۔
کپتان ایرسمس کو 18 رنز پر اکشر پٹیل نے آؤٹ کیا، جے جے اسمتھ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، جین نکول 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے ورون چکرورتی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکشر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے دو، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمراہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے تھے اور نمیبیا کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ایشان کشن نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ہاردک پانڈیا 52 رنز بنا کر نمایاں رہے، تلک ورما 25 اور کپتان سوریا کمار یادیو 12 رنز بناسکے۔
نمیبیا کی جانب سے جیراڈ ایرسمس نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بین شیکونگو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


