ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 72 رنز سے شکست دے دی۔
چنئی میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے 257 رنز کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بناسکی۔
اوپنر برائن بینیٹ کی 97 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز رائیگاں گئی، کپتان سکندر رضا 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹونی من یونگا 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، موسے کیوا 7 رنز بنا کر شیوم دوبے کا نشانہ بنے، مرومانی 20 رنز بنا کر اکشر پٹیل کو وکٹ دے بیٹھے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رواں ورلڈ کپ کا سب سے بڑا ٹوٹل 256 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر بنایا اور زمبابوے کو جیت کے لیے 257 رنز کا ہدف دیا۔
ہاردک پانڈیا نے 23 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی، تلک ورما نے 16 گیندوں پر 44 رنز بنائے، ابھیشیک شرما 55، ایشان کشن 38، کپتان سوریا کمار 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، موذاربانی، ماپوسا اور رچرڈ نگاراوا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


