منگل, جون 16, 2026
اشتہار

’’بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 فروری 2026): بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن اور اب تک ناقابل شکست ہے مگر اس کے سیمی فائنل نہ کھیلنے کی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا مرحلہ سپر ایٹ کل سے شروع ہو رہا ہے۔ اس مرحلے میں پاکستان اور بھارت سمیت 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

بھارت جو نہ صرف ٹی 20 ورلڈ کپ کا دفاعی چیمپئن ہے بلکہ وہ رواں میگا ایونٹ میں نا قابل شکست بھی ہے۔ اس ٹیم کے بارے میں ایک سابق ٹیسٹ کرکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت سیمی فائنل نہیں کھیلے گی۔

T20 World Cup 2026- Urdu News and Updates

ورلڈ کپ کے حوالے سے مقامی نجی ٹی وی چینل پر اسپورٹس پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نے دعویٰ کیا کہ بھارت فائنل فور میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔

ٹیم انڈیا کی حالیہ فارم کے برعکس ان کا کہنا تھا کہ گروپ بی سے بھارت نہیں بلکہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

محمد عامر نے اپنے دعوے کی توجیح پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر پہلے مرحلے میں دیکھیں تو سوائے پاکستان کے بھارت کی بیٹنگ کو تمام میچز میں مشکل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپر ایٹ مرحلہ بہت پریشر والا ہے اور اس میں سب تگڑی ٹیمیں ہیں۔ جس طرح جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں یہ ٹورنامنٹ کھیل رہی ہیں، وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں