منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان سے جیتنے پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان سے جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہتر تھا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہم نے اسی برانڈ کی کرکٹ کھیلی جو کھیل رہے ہیں، ایشان کشن نے بہت شاندار اننگز کھیلی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کپتان نے بتایا کہ ایشان کشن نے جلد وکٹ گرنے کے بعد ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بعد میں آنے والے بلےبازوں نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معلوم تھا کہ اس پچ پر پاکستان کیخلاف 175 رنز کا اسکور بہت اچھا ہے۔

سوریا کمار یادیو نے مزید کہا کہ ہارڈک پانڈیا اور جسپریت بمرا نے پہلی گیند سے ہی شاندار بولنگ کی، اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرنا ہی بہتر تھا جس کا ہم نے پورا فائدہ اٹھایا۔

مزید پڑھیں : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اہم مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دے دی۔بھارت کے 176 رنز کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور عثمان خان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا، انہوں نے 44 رنز کی مزاحمت کی۔ قومی ٹیم 18 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں